شخصی حکومت نہیں ریاست کی مضبوطی سے حکومت آئے گی،الطافشاہد

شخصی حکومت نہیں ریاست کی مضبوطی سے حکومت آئے گی،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ شخصی حکومت نہیں ریاست کی مضبوطی سے خوشحالی آئے گی پرویز مشرف نے اختیارات اوروسائل نچلی سطح پرمنتقل کئے جس سے عام آدمی کواس کی دہلیز پرجمہوریت کے ثمرات ملے اوربیرونی سرمایہ کاروں کاپاکستان پراعتمادبحال ہواتھا





جبکہ آج مقامی سرمایہ کار بھی اپناپیسہ اورکاروبار بیرون ملک لے جارہے ہیںتخت لاہور والے اپنااقتداربچانے کیلئے قومی اداروں کوکمزور جبکہ عوام کومنتشرکر رہے ہیں جس کوبھی پاکستان کی سا لمیت عزیز ہے وہ ایک پل کیلئے بھی میاں نوازشریف کواقتدارمیں برداشت نہیں کرسکتا میاں نوازشریف کوسیاسی شہادت کے بغیر ایوان اقتدار سے جاناہوگا ،آصف زرداری کے ناﺅمیں بیٹھنے سے یہ زیادہ جلدی ڈوب جائے گی ۔حکمران اپنے پاﺅں پرکلہاڑی ماررہے ہیں ،شریف خاندان اورزرداری خاندان کے درمیان سیاسی نہیں سرمایہ بچاﺅ اتحادہے جوان دونوں کولے ڈوبے گا۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔راجہ زاہد،افتخار احمد ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان میں تعمیروترقی بارے حکمرانوں نے جواعدادوشماربتائے ہیں ان میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے۔حکمران ہوامیں قلعے تعمیر کررہے ہیں،خالی پل بنانے سے عوام کاپیٹ نہیں بھرتا ۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کی ناقص ترجیحات کے سبب عوام کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔خالدرشیدبھٹی اورچودھری پرویزنے کہا کہ تعلیم اورصحت کے فنڈزشاہراہوں کی تعمیر پرصرف کرنا پاگل پن ہے ،ناخواندگی اورپسماندگی ختم کرنے کیلئے عوام کامعیارزندگی بلندکیا جائے ۔