دھرنے دینے والے ملک کی معیشت کو تباہ کررہے ہیں، نصیر جٹ

دھرنے دینے والے ملک کی معیشت کو تباہ کررہے ہیں، نصیر جٹ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن نصیر جٹ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو اب تک ربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ دھرنے دینے والے جمہوریت کے دشمن ہیں اوریہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے آئینی وزیراعظم ہیں

۔

جلد ہی اسلام آباد میں دھرنے کے نام پر ہونے والا ڈرامہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گاکیونکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دشمن کون ہے یہ عوام بخوبی جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھنے ہیں پاکستان جس ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے اسے اس پٹری سے اتارنے والوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہی ملک بحرانوں سے باہر نکل سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم بحران کا سیاسی حل چاہتی ہے تا کہ اسے جلد ختم کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -