پولیو کے خاتمہ کیلئے صوبائی ایمرجنسی سنٹر قائم کرنے کا اقدام خوش آئند ہے،بشیر مہدی

پولیو کے خاتمہ کیلئے صوبائی ایمرجنسی سنٹر قائم کرنے کا اقدام خوش آئند ...

  

لاہور(پ ر) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے صوبائی ایمرجنسی سنٹر قائم کرنے کا اقدام خوش آئند ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہْ پولیوکے خاتمہ کے لئے ہر سطح ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت نے اس مرض کے خاتمہ کے لئے جو جدوجہد شروع کی ہے وہ اس مرض کے خاتمہ تک جاری رہنی چاہیے،پولیو سے متاثرہ افراد کو توجہ کی ضرورت ہے ہم سب کو مل کر ان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ،انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

۔

تاکہ وہ اچھے انداز میں زندگی گزار سکیں ،مریضوں کو توجہ کی ضرورت ہوتی ان کو نظرانداز کرنے ان کا احساس محرومی میں اضافہ ہوجاتا ہے ،پولیو کے خاتمہ کے لئے ضلعی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -