یوتھ فار کشمیر کی بھارت کے خلافریلی،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

یوتھ فار کشمیر کی بھارت کے خلافریلی،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

  

لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیرکے زےر اہتمام بھارت کے کشمےر پر غاصبانہ قبضہ کےخلاف چیئر نگ کراس سے لاہور پرےس کلب تک حتجاجی رلی نکالی گئی،یوتھ فورم فارکشمیر کے چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی شدید مزمت کرتے ہیں، اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے کشمیر میں فوری طور پر رائے شماری کا بندوبست کرے بھارت گذشتہ 66سالوں سے کشمیر کے مظلوم، محکوم اور نہتے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر امن کے عالمی ٹھیکیداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ پاکستان اور دنیا بھر کے کشمیری نوجوان یورتھ فورم فار کشمیر کے پلیٹ فارم سے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے آج کشمیری اور پاکستانی مل کر بھارت کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر تمام عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے وادی کشمیر میں اپنی مسلح افواج داخل کر کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیاہمارے مظلوم اور محکوم کشمیری بھائی اوربہنیں گذشتہ 66 سالوں سے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس دوران تقریباً 5لاکھ کشمیری اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیںلاکھوں کشمیریوں پر بے پناہ ظلم و تشدد کر کے انہیں زخمی اور معذور کیا جا چکا ہے جبکہ لاکھوں بچے یتیم اور ہزاروں خواتین کو بیوہ کر دیا گیا ہے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا جبکہ اربوں روپے کی املاک نذر آتش کی جا چکی ہیں اور یہ ظلم و ستم پوری شدت کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ افسوس! عالمی اداروں اور حقوق کی دعویدار اکثر تنظیموں نے کشمیریوں کے ساتھ روا سلوک کے باوجود اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں میں اس موقع پر پاکستان میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں سے سوال کرتا ہوں کہ اے انسانی حقوق کی تنظیموں کے نام نہاد رہنماﺅں کیا تمہیں کشمیر میں بدامنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -