نئے پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے دو جماعتوں کا اتحاد فطر ی ہے،طلا ل امجد

نئے پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے دو جماعتوں کا اتحاد فطر ی ہے،طلا ل امجد

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممتازسیاسی وسماجی شخصیت شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ نیاپاکستان کاراستہ روکنے اورعوام کے پیروں میں غلامی کی بیڑیاں مزید سخت کرنے کیلئے پی پی پی اورپی ایم ایل این سمیت دوسری سیاسی برائیوں کاآپس میں انضمام فطری امر ہے اس ''سیاہ ست ''گردی کامقابلہ کرنے کیلئے عمران خان تنہا ہی کافی ہیں،قوم اپنے نڈراورسچے کپتان کی پشت پرکھڑی ہے حکمرانوں کے حواریوں اور درباریوں کی لفاظی اوربیان بازی کوئی ا ہمیت نہیں رکھتی ۔

،ہمت ہے توپی ٹی آئی کے جنون کامقابلہ کرنے کیلئے صرف دوچار دن کیلئے دھرنادیں تومانیں حکومت کے حق میں کوئی بھی رینٹ اے ریلی شریف برادران کے بارے میں عوام کی رائے تبدیل نہیں کرسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -