بھارت کی طرفسے سرحدو ں کی مسلسل خلافورزی قابل مذمت ہے،وسیم اختر

بھارت کی طرفسے سرحدو ں کی مسلسل خلافورزی قابل مذمت ہے،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے لندن میں لاکھوں افراد کاملین مارچ خوش آئند ہے اس سے عالمی دنیا پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے دباﺅبڑھے گا اور بھارتی افواج کے مظالم عیاں ہوں گے انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدوں کی مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔
۔
۔

۔
 امریکہ کی جانب سے چین سے مخاصمت اور اس کے خطے میں کردار کومحدود کرنے،بھارت کی بالادستی کویقینی بنانے کے لئے گریٹ گیم کوروبہ عمل میں لایاجارہا ہے حکومت پاکستان کو بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی اور پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی پر سخت پیغام دیا جاناچاہئے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی برداشت کامظاہرہ نہ کیا جائے ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاکہ دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دینا چاہتے انڈین رائ،امریکن سی آئی اے اور اسرائیلی موساد مل کر بلوچستان کی علیحدگی کے لئے کام کررہی ہیں۔وقت کا تقاضاہے کہ ملک دشمن عناصر کا گھیراﺅاور حصار توڑنے اور ہمسایہ ممالک سمیت تمام عالمی قوتوں کو یہ باور کرایاجائے کہ پر امن اور مستحکم پاکستان ہی جنوبی ایشیامیں امن کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ حکمران بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کے خواب چھوڑ کر حقیقت کاادراک کریںایک طرف مودی حکومت نے سرحدوں پر غیر اعلانیہ چھوٹے پیمانے پر جنگ شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کوئی واضح،ٹھوس اور دوٹوک موقف سامنے نہیں آرہا۔کشمیر ایشو پر ہندوستان اقوام متحدہ کی ثالثی تک قبول کرنے کو تیار نہیں ہے جماعت اسلامی کے رہنمانے مزیدکہاکہ بھارت نے پاکستان کی داخلی صورتحال سے غلط اندازہ لگاکر مہم جوئی کاآغازسرحدی خلاف ورزیوں کی صورت میں شروع کررکھا ہے دشمن پر کاری ضرب لگاکرہی اسے خاموش کرایاجاسکتا ہے۔







حکومت پاکستان جرات مندانہ فیصلے کرے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔