کشمیر پر بھارتی قبضے کو 67سال مکمل،ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم سیاہ منایا
لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے 67 سال پورے ہونے کے خلاف جموں و کشمیر سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں یوم سیاہ منایابھارتی ظلم اور تشدد کے خلاف جلسے و مظاہرے کیے اور احتجاجی جلوس و ریلیاں نکالیں قائد کشمیر محمد فیصل اعوان کی زیر صدارت مین بازار گوالمنڈ ی لاہور میں کشمیر پر بھارتی قبضے و مظالم کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ، مولانا عبد النعیم نعمانی، سید انشاءاللہ بخاری، حافظ شعیب الرحمن، علامہ ظہیر کشمیری، حافظ یعقوب شاہ، اور مولانا محمد اسلم ندیم نے کہا کہ ایک لاکھ شہداءکے خون سے کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا انشاءاللہ اب وہ دن زیادہ دور نہیں کہ جس دن مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور بھارت روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے اور تباہ و برباد ہو گا اس دن کو ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔