مسلم لیگ(ن) جمہوری تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے،سعدیہ رانا

مسلم لیگ(ن) جمہوری تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے،سعدیہ رانا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) جمہوری نظام کے تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے ،چند لوگ اس جماعت کو چلارہے ہیں جمہوری جماعت کے قائدین کو علم ہوتا ہے کہ جمہوریت کے تقاضے کیا ہیں اور اس نظام کوکس طرح مضبوط کیا جاتا ہے

۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جو بویا وہ کاٹنے کے لیے تیار ہو جائیں عمران خان کے عزم کے سامنے حکمران ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں اپنے قائد پر تن من دھن قربان کرنے کیلئے کروڑوں عوام ان کے پیچھے کھڑے ہیں کیونکہ عمران خان نے اپنے مفادات کی بجائے عوامی حقوق ‘ مسائل ‘ مشکلات ‘ اور نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -