شاہدرہ، چھپکلی گرا کھانا کھانے سے 10 افراد بے ہوش

شاہدرہ، چھپکلی گرا کھانا کھانے سے 10 افراد بے ہوش

  

لاہور( کر ائم سےل)شاہدرہ کے علاقہ میں چھپکلی گرا کھانا کھانے سے 3عورتوں اور بچوں سمیت 10افراد بے ہوش ہو گئے، طبی امداد کے لئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے رہائشی اسلم کے گھر کھانے میں چھپکلی گر گئی جس کا اہل خانہ کو کھانا کھانے کے بعد پتہ چلا۔ کھانا کھانے کے نتیجے میں 3عورتوں اور بچوں سمیت 10افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فورا طبی امداد کے لئے نیم بے ہوشی کی حالت میں میو ہسپتال داخل کر وا دیا گیاجہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -