پاکستا ن اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 29 اکتوبر سے شروع ہونگے

پاکستا ن اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 29 اکتوبر سے شروع ہونگے

  

دبئی(اے این این)پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کی آئندہ دو اقساط کی ادائیگی کے حوالے سے مذکرات29 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوں گے۔دبئی میں آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے کے حوالے سے زیرالتوا ایشوزپربات چیت ہوگی۔ چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری کیلئے پاکستان اب تک اہم شرائط پوری نہیں کرسکا۔ جس میں پاورٹیرف میں سات فیصد اضافے، اوجی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص کی نجکاری ،سکوک بانڈز کے اجرا ، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کا نفاذ اورٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف کے حصول جیسی بنیادی شرائط شامل ہیں۔ ادھر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پانچویں قسط کی ادئیگی میں تاخیر کا ذمہ داردھرنا قائدین کو قراردیا ہے۔ مذاکرات انتیس اکتوبر سے سات نومبر تک جاری رہیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -