پولیس کا رنگدار شیشوں،بغیر نمبر والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پولیس کا رنگدار شیشوں،بغیر نمبر والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  

 لاہور( کرائم سیل) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے رنگدار شیشوں،بغیر رجسٹریشن ،بغیر نمبر پلیٹ ،غیر نمونہ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے ۔2دنوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والی 708گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں شروع کئے گئے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 330رنگدار شیشوں والی گاڑیوں،248بغیر رجسٹریشن ،129بغیر نمبر پلیٹ اور ایک سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کارروائی کی گئی ۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران پٹرولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بارے انسدادی کاروائی بارے رپورٹ دفتر ارسال کریں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

علاقائی -