ڈکیتی ،رہزنی اورچوری کی وارداتوں میںشہری مال و زر سے محروم

ڈکیتی ،رہزنی اورچوری کی وارداتوں میںشہری مال و زر سے محروم

  

قصور(بیورورپورٹ)ڈکیتی ،راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکل ،نقدی رقم،موبائل فون چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے نواح شیر کوٹ کے قریب ناکہ زن ڈاکوﺅںنے مومٹر سائیکل سوار عظیم اللہ کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موبائل فون،اور نقدی رقم سے محروم کر دیا ۔کھڈیاں کے نواح علاقہ سکندر پورہ کے قریب محمد افضل اپنا سٹور بند کرکے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے اسے روک کر موبائل فون ،نقدی رقم،اور موٹر سائیکل چھین لی جبکہ پتو کی آدھن روڈ پر عبدالعزیز کی اس کے مکان کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکرفرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -