محرم الحرام، سیکیورٹی ادارے 545 تعلیمی اداروں پر کڑی نظر رکھیں گے
لاہور( کر ائم سےل)محرم الحرام کے دوران پولیس اور دیگر اہم سیکیورٹی ادارے پنجاب بھر میں 545مدارس اور تعلیمی اداروں پر کڑی نظر رکھیں گے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے مذکورہ مدارس کو 3کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق ملتان کے 11 مدارس اے کےٹےگری مےں شامل کئے گئے ہےں ۔ان کے علاوہ بی اور سی کےٹےگری مےںپنجاب کے دوسرے شہروں کے مدارس شامل ہےں ۔دریں اثناءپنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سیکیورٹی صورتحال کی براہ راست مانیٹرنگ کے لئے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ سنٹر قائم کر دیا جس نے یکم محرم الحرام سے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔