وزیراعلیٰ شہبازشریف 3روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئے

وزیراعلیٰ شہبازشریف 3روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئے

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف 3روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئے۔اےئر پورٹ پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لندن پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں ۔ وزیراعظم محمدنواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور بجلی کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام نے احتجاجی سیاست کو یکسر مستردکردیا ہے ۔ایک دھرنا ختم ہوچکا ہے جبکہ دوسرا دھرنا دم توڑ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -