پاکستان نے نائیجیر کو فوجی تربیت کی پیشکش کردی

پاکستان نے نائیجیر کو فوجی تربیت کی پیشکش کردی

  

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان نے نائیجیریا کی سیکورٹی فورسز کو مختلف شعبوں میں تربیت کی پیشکش کردی۔ پیر کے روز اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے نائجیریا کے ایئر چیف ایڈی سولا ایموسو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہاکہ حکومت پاکستان میرے ہی ویژن کے مطابق لک افریقہ کی پالیسی پر کاربند ہے۔ پاکستان اور نائیجیریا کے تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دفاعی مصنوعات کے شعبے میں مارکیٹ میں دستیاب بہت سی اچھی مصنوعات کم قیمت پر فراہم کرسکتا ہے دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں علم اور مہارت کا تبادلہ کرسکتے ہیں ۔ پاکستان اور نائیجیریا کو دہشت گردی سمیت مختلف مشترکہ مسائل کا سامنا ہے اور مشترکہ کوششوں سے جلد ہی ان مسائل پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو خصوصا فوجی تربیت اور دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قریبی فوجی تعلقات کومزید فروغ دینے کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔ ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور نائیجریا کو دہشت گردی کے مشترکہ مسئلے کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کومزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ نائیجریا کے فضائیہ کے سربراہ نے اپنے پاکستان کے دورے کے موقع پر گرمجوشی سے خیرمقدم کرنے پر صدر کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

صفحہ اول -