آسٹریلین ہائی کمیشن کے 2 رکنی وفدکی آئی جی پنجاب سے ملاقات

آسٹریلین ہائی کمیشن کے 2 رکنی وفدکی آئی جی پنجاب سے ملاقات

  

 لاہور( کر ائم سیل)آسٹریلین ہائی کمشن کے 2 رکنی وفد نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا سے ملاقات کی۔وفد میں جان بونر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسانی حقوق و صنفی مساوات برانچ اور لیشین میکلوڈ سیکنڈ سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشن اسلام آبادشامل تھے۔میٹنگ میں شمالی علاقہ جات سے لاہور میں آنے والے افراد کے معاملات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے وفد کو بتایا کہ ان افراد کے بارے میں بنیادی انسانی حقوق کے تمام تر تقاضوں کو خصوصی طور پر مدِ نظر رکھا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے اس سلسلے میں وفد کی توجہ اور تجاویز کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں پنجاب پولیس کی طرف سے بر وقت اور مناسب اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے وفد کو سووینےئر پیش کیے۔

مزید :

علاقائی -