پنجاب، 24گھنٹوں میں565ٹریفک حادثات،460 افرادشدید زخمی
لاہور( کرائم سےل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 565ٹریفک حادثات میں460 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا گیاجبکہ208افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں242ڈرائیور،10کم عمرڈرائیور، 329 مسافر اور 105 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ109ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور121متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 53 حادثات میں66متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گو جر ا نو ا لہ 38حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔