وزیراعظم 5نومبر کو ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم 5نومبر کو ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے کا افتتاح کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(اے این این)وزیراعظم 5نومبر کو ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے کا افتتاح کرینگے ،وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن) کی تمام ذیلی تنظیموں سمیت ٹکٹ ہولڈر امیدواروں اور منتخب ارکان نے افتتاحی تقریب کو حتمی شکل دینے کےلئے کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں ، فقید المثال استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ۔پیر کو اس حوالے سے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے پارٹی کے عہدیداران کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس منصوبے پر 67ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کا ٹینڈڑ جاری ہو چکا ہے ، منصوبہ دو مختلف فیزز میں مکمل کیا جائے گا پہلے فیز میں برہان تو حویلیاں جبکہ دوسرے فیز میں حویلیاں میں مانسہرہ، شنکیاری موٹر وے کی تعمیر ہو گی انھوں نے کہاکہ پچھلے چودہ سالوں میں تین حکومتیں گزریں جو اس منصوبے پر عوام کو بے وقوف بناتی رہیں لیکن عملی طور پر ترقیاتی منصوے پر کام شروع نہ کیا جا سکا لیکن مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے پانچ نومبر کو افتتاح کا اعلان کردیا ہے ، پچھلی حکومت نے حویلیاں اور ایبٹ آباد کو اپ گریڈ کرنے کے لئے فنڈ منظور کیے لیکن ابھی تک ڈیڑھ سال میں صحت اور انصاف کی دعویدار حکومت یہ منصوبے شروع نہیں کر سکی ، نئے منصوبے کہاں سے شروع کرینگے ، اس موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اپوزیشن لیڈر اورنگزیب نلوٹھہ نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی نا انصافیوں کی زندہ مثال ان کے اپنے رکن جاوید نسیم کا اسمبلی میں احتجاج اور گو خٹک گو کا نعرہ اس بات کی واضع مثال ہے کہ پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخوا میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔
افتتاح

مزید :

صفحہ اول -