محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں :شہباز شریف

محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات ...

  

                                 لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں۔ ہم سب نے متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے- عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کو مزید سخت کرنے کیلئے چار درجاتی حصار بنانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وہ یہاں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران صوبے میں کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام متعلقہ ادارے، پولیس اور انتظامیہ کمربستہ ہو کر قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ اشتعال انگیز تقاریر، لٹریچر اور وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے جدید ترین آلات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات گزشتہ برسوں سے بڑھ کر کئے ہیں اور اس ضمن میں ہر طرح کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اور محکمے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض انجام دیں۔

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بعض اشیائے ضروریہ ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ کمیٹی عوام کو مناسب داموںپر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ کسی کو قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورد و نوش، سبزیوں اور پھلوں کی مناسب داموں فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -