محرم الحرام ، جلوس اور مجالس بجلی کی بندش سے مستثنیٰ قرار

محرم الحرام ، جلوس اور مجالس بجلی کی بندش سے مستثنیٰ قرار

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو بجلی کی بندش سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ یکم محرم سے دس محرم تک پنجاب بھر میںماتمی جلوس کے راستوں اور مجالس میں بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جائے۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام اضلاع میں ڈی سی اوز کے دفاتر میں قائم کر دہ مانیٹرنگ سیل مسلسل ایکٹو رہیں گے۔ ہر ضلع میں بڑے جلوس سے راستے اور مجالس کے مقام پر عملہ موجود رہے گا تاکہ ہنگامی صورتحال میں بھی بجلی کی بندش نہ ہونے پائے۔ بڑے جلوس کے راستے میں تمام فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جا چکا ہے۔ ماتمی جلوس کے راستوں پر کیبلز کی ریپئرنس کا کام بھی مکمل کیا جا چلا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار صوبائی و زیرداخلہ کرنل شجاع خانزادہ اوروزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا مقبول احمد نے کابینہ کمیٹی برائے انتظامات محرم الحرام کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں وزیر خوراک بلال یسین، سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان،انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا سمیت لیسکو، فیسکو، گیپکو اور پیپکوکے ڈائیریکٹرزاور چیف انجینئرز نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں عاشورہ کے موقع پر بجلی کی بل اتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کا عملہ بھی مقررہ مقامات پر تعینات کر دیاگیاہے ۔ لاہور میں نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس کے راستے پر ایک اضافی کرین اور دو ٹرانسفارمر بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ اندرون لاہور کے 11 فیڈرز کو 8محرم کے رات سے 10محرم تک لوڈشیڈنگ فری قرار دیا گیا ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جلوس کے راستے پر اضافی جنریٹرز بھی مہیا کیے جائیں گے۔

بجلی فری

مزید :

صفحہ اول -