نیلو فر نے شدت اختیار کرلی ،طوفان کراچی سے چند سو کلومیٹر دور،سمندر میں نہانے پر پابندی

نیلو فر نے شدت اختیار کرلی ،طوفان کراچی سے چند سو کلومیٹر دور،سمندر میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          کراچی ( سٹاف رپورٹر) بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان نیلوفر کراچی سے گیارہ سو چالیس اور گوادر سے ایک ہزار ساٹھ کلومیٹر دور رہ گیا۔ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ ک±ھلے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بدھ کی شام تک واپسی کی ہدایت کر دی گئی۔واضح رہے بحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا سمندری طوفان اے زیرو فور (نیلوفر) مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اس کی شدت میں انتہائی اضافے کا امکان ہے۔ نیلوفر اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عمان کے ساحل کی جانب بڑھے گا جس کے بعد بھارت اور سندھ کے ساحلی علاقوں کا ر±خ کرے گا۔ انتیس اور تیس اکتوبر سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ طوفان کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کیلئے محکمہ موسمیات کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے ساحلی پٹی کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا مشورہ بھی دیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر کراچی کے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ک±ھلے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی بدھ کی شام تک واپسی کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اکتیس اکتوبر کو بھارتی گجرات اور سندھ کے سرحدی علاقوں کے قریب اختتام پذیر ہو جائے گا۔
نیلو فر طوفان

مزید :

صفحہ اول -