فیصل آباد ؛ لاکھوں کی وارداتیں اصلی ڈکیتی کو بوگس بنانے پر پولیس کیخلاف احتجاج

فیصل آباد ؛ لاکھوں کی وارداتیں اصلی ڈکیتی کو بوگس بنانے پر پولیس کیخلاف ...

  

                       فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں گزشتہ روز بھی نان سٹاپ ڈاکوں‘ چوریوں‘ راہزنیوں کا سلسلہ نہ رک سکا‘ ڈاکوﺅں کے مختلف گروہوں نے مختلف مقامات پر ڈکیتی و راہزنی کی 10اور چوری کی 7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی وطلائی زیورات‘ ایک کیری ڈبہ‘ پانچ موٹر سائیکل‘ قیمتی سامان‘ کپڑا اور 18موبائل فون لوٹ لئے صدر بازار غلام محمد آباد میں واقع ایک کلینک پر دو ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر اور چیک اپ کے لئے آئے مریضوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور ایک درجن موبائل فون چھین لئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو تفتیشی تھانیدار نے اپنی جان چھڑانے کے لئے اس واردات کو بوگس ظاہر کر کے اپنے افسروں کو بھی بتا دیا جس پر متاثرین نے سڑک پر نکل کر احتجاج شروع کر دیااور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جس پر ڈی ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار میں ڈاکٹر آصف غوری کے کلینک میں گھسنے والے دو نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر آصف اور چیک اپ کے لیے 8مریضوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور درجن بھر موبائل فون چھین لئے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر نے اطلاع بوگس قرار دے دی جس پر لوگوں نے غصہ سے آگ بگولہ ہو کر ارسلان کی قیادت میں صدر بازار ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا اور غلام محمد آبادمیں دن بدن بڑھتی ہوئی واردتوں اور پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف شدید نفرت انگیز نعرہ بازی شروع کر دی تقریبا ایک گھنٹے تک درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا بعدازاں ڈی ایس پی گلبرگ کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین منتشر ہو گئے اسی تھانہ کے علاقہ محلہ غوثیہ آباد میں عثمان سے پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ صدر فیصل آبادکے علاقہ محلہ فرید ٹاﺅن میں قاسم سے 26ہزار روپے‘اسی تھانہ کے علاقہ خانوآنہ روڈ پر 81والا پل کے قریب صہیب اللہ سے ہنڈا 125موٹر سائیکل ایف ڈی 1936‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ ٹینکی والا چوک میں مظہر اقبال سے پانچ ہزار روپے‘ اسی تھانہ کے علاقہ طارق آباد گلی نمبر11 میں محمد سلیم سے 8ہزار روپے موبائل فون‘ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ راحمے شاہ روڈ پر سخاوت سے چالیس ہزار روپے‘ دو موبائل فون اور قیمتی سامان‘ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھار بائی پاس کے قریب محمد حسین سے موٹر سائیکل 2989‘ تھانہ رضا آباد کے علاقہ گلی نمبر7میں سعید اور اس کے بھائی سے 7ہزار روپے اور دو موبائل فون‘ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ شریف چوک میں کاشف سے دو نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر دو ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ باہلک کے نواحی چک 595گ ب سے منظور کی موٹر سائیکل ایف ڈی پی 8517‘ تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ خیابان کالونی نمبر1سے وقاص کا کیری ڈبہ ایف ڈی اے 537‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر معظم کے سروس اسٹیشن کے تالے توڑ کر قیمتی سامان‘ تھانہ گڑھ کے چک 543 گ ب میں بہادر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی کپڑا‘ تھانہ مدینہ ٹاﺅن کے علاقہ النور گارڈن میں غلام مصطفی کے گھر کے تالے تور کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی‘طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ ریل بازار کے علاقہ کارخانہ بازار طارق عزیز کی موٹر سائیکل ایف ڈی او 5992‘ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈی بلاک چوک سے محمد سلیم کی موٹر سائیکل ایف ڈی ایل 4053چوری کر کے چلتے بنے

ڈاکے

مزید :

علاقائی -