وزراءکی کارکردگی پرکھنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا

وزراءکی کارکردگی پرکھنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے طلب کردہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اب یہ اجلاس منگل کی بجائے جمعتہ المبارک سہہ پہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ واضح رہے اس اجلاس میں تمام وفاقی وزراءسے ان کی وزارت کی کاکردگی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے جس کی بنیاد پر ان کا احتساب کیا جائے گا اور کچھ وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے یا انہیں فارغ کرنے اوران کی جگہ نئے وزراءکو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس طویل ہو گا

کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -