ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا ...

  

                     لاہور(کرائم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وار داتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا -ذرا ئع کے مطابق جوہر ٹاﺅن ایف ٹو میں اسد مصباح کے گھر سے چور 35لاکھ کی نقدی اور زیورات چوری کر کے لے گئے۔جو ہر ٹاﺅن ای بلاک میں شہزادکے گھر سے چار ڈاکو 9 لاکھ،ڈیفنس بی کیو بلاک میں تین ڈاکو ندیم کے گھر سے 8لاکھ45ہزار اورچوہنگ ریل ٹاﺅن میں مدثر کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے جبکہ جنوبی چھاﺅنی کیولری گراﺅنڈمیں واقع یوٹیلٹی سٹور سے چار ڈاکو 78ہزارکی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ گلبرگ میں خالہ کو ایئرپورٹ سے لے کر آنے واے احسان الحق اور اسکی خالہ سے ایف سی کالج کے قریب ایک خاتون اور تین ڈاکوﺅں جنہوں نے وائرلیس اور سرکاری اسلحہ پکڑ رکھا تھا، ساڑھے پانچ لاکھ لوٹ لئے۔ فیصل ٹاﺅن میں ڈگری کالج کے سامنے ذوالفقار اور اسکی فیملی سے پانچ لاکھ،نواں کوٹ ٹائی فون والی گلی میں زین اور اسکی فیملی سے دو لاکھ،ستو کتلہ میں بی فور یو گیسٹ ہاﺅس کے سامنے ہمایوں سے

 تین ڈاکوﺅں نے چار لاکھ مالیت کی پک اپ اور نقدی،ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں عبدالماجداور اسکے دوست سے دو لاکھ، اقبال ٹاﺅن راوی بلاک میں عامر اور اسکی فیملی سے دو لاکھ 50ہزار، مصری شاہ گھوڑے شاہ دربار کے قریب سعید سے 60ہزار،مسلم ٹاﺅن کیمپس پل کے سامنے دانش سے دو لاکھ ،اسلام پو رہ بند روڈپر معین اختراور ریس کورس دھرم پور ہ میں شفیق سے مو ٹر سائیکلیںاور نقدی و مو بائل چھین لئے گئے ۔علاوہ ازیںاسلام پو رہ سے منظوراور شرافت،گوالمنڈی سے رفیق،سول لائن سے گلشن،قلعہ گجر سنگھ سے فاروق،نو لکھا سے عمران،با غبانپورہ سے امیر خان،ہربنس پو رہ سے طارق اور بھا ٹی گیٹ سے رانا ریاض کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لی گئیں جبکہ ڈیفنس بی میں طارق شیرا کوٹ سے گوہر اعجاز ،گلشن اقبال سے شہباز،ریس کورس سے احمد،مصفطی آباد سے ذیشان،اور اچھرہ سے محمد علی کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں- 

مزید :

علاقائی -