محرم الحرام امن وامان کی بہتری کیلئے پولیس کا سپیشل کنترول روم قائم کر دیا گیا
لاہور( کرائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر محرم الحرام میں امن وا مان کو بہتر بنانے کے لئے کیپٹن (ر)ملک لیاقت نے سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیاجس میں ےکم محرم سے تمام مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ ہورہی ہے اور محرم الحرام کے تمام ایام میں جاری رہے گی۔سپیشل کنٹرول روم کاانچارج ڈی ایس پی سیکیورٹی ،ہیڈ کوارٹرز پرویزحسین بٹ کو بنایا گیا ہے۔سپیشل کنٹرول روم میں فون نمبر بطور ایکسچینج 99211546,9921 1545 , 99211544 اور 99211553 بطور فیکس استعمال ہو گاجس کے ذریعے پولیس افسران کے درمیان رابطہ قائم ہوسکے گا۔سپیشل کنٹرول روم میں پولیس اہلکارتین شفٹوں میں کام کریں گے۔پہلی شفٹ کے انچارج انسپکٹر رضوان قادر،دوسری شفٹ کے انچارج انسپکٹر طارق پرویزاور تیسری شفٹ انچارج سب انسپکٹر ممتاز احمد کاکڑ ہونگے۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ سپیشل کنٹرول روم میں محرم الحرام کے دوران براہ راست مانیٹرنگ ہو گی۔محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے حوالہ سے لا ءاینڈ آرڈر کی صورتحال تمام ڈویژنل ایس پیز سے وصول کی جائینگی اور ےہ تمام معلومات سپیشل کنٹرول روم میں بذریعہ انچارج شفٹ حاصل ہونگی تاکہ متعلقہ پولیس افسران تک پہنچائی جاسکیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ حاصل کروہ تمام معلومات کا ریکارڈ سپیشل کنٹرول روم میں جمع کیا جائے گاجو کہ تمام معلومات بذریعہ شفٹ انچارج سی سی پی او آفس میں قائم سپیشل کنٹرول آفس میں پہنچانے کے پابند ہو نگے۔ہماری اولین کوشش ہے کہ پورے شہرمیں محرم الحرام انتہائی پرامن گزرے اور اس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔محرم الحرام کے دوران 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔واک تھروگیٹس،میٹل ڈیٹکٹرز،سراغ رساںکتے ،خار دار تاریں، بیرئیرز ، ٹاپ روف سکیورٹی اور دیگر تمام ذرائع سے شہریوں کی آمدو رفت کو محفوظ بنایا جائے گا۔