مانگا منڈی ، پرچی جوئے اور جیب تراشی کی وارداتیں عروج پر

مانگا منڈی ، پرچی جوئے اور جیب تراشی کی وارداتیں عروج پر

  

                               مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی کے علاقہ میں پرچی جوا سرعام اور جیب تراشی کی وارداتےںعروج پر، پولیس خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی شہر اور اردگرد کے گاو¿ں نواں قلعہ ،تالاب سرائے،شامکی بھٹیاں،سندر اڈا ،مراکہ کوارٹر،بحریہ ٹاﺅن کے علاقہ میں پولیس کی مبےنہ پشت پناہی سے سرعام پرچی جوا ہو رہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانہ مانگا منڈی اور تھانہ سندر کی پولیس مبینہ طور پر جواریوں سے بھتہ وصول کرتی ہیں۔پرچی جوئے کی وجہ سے نہ صرف کئی افراد کنگال ہو چکے ہیں بلکہ کئی گھروں میں فاقے بھی جا ری ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کئی گھروں کے بچے بھیک مانگ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مانگا منڈی کے علاقہ میں جیب تراشوںکی بھرمار ہے۔ جیب تراشوں کے سرغنہ نے ٹولیاںبنا رکھی ہیں ،دو تین افراد کی ایک ٹولی مانگا منڈی سے لاہور کی طرف روانہ ہو جاتی ہے اور دوسری ٹولی والے مانگا منڈی سے رائےونڈ ٹیوٹاویگنوں میں سوار ہوکر مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرتے ہیں۔اسی طرح تیسری ٹولی مانگا منڈی سے پھولنگر کی طرف بڑی بسوں مزدا ویگنوں میں سوار ہوکر مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرتی ہے۔ایک دو افراد چوک مانگا منڈی جانے والے رکشوں پرسوار ہوکر مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جیب تراش روزانہ چھ سات افرادکی جیبوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون نکال لیتے ہیں، لٹنے والے تھانے جاتے ہیں تو پولیس افسران کہتے ہیں ہم کیاکریں، آپ جیب تراشوں کا اَتا پتہ معلوم کریں تو ہم ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کریں گے۔ علاقہ کے معززین اور شہریوں محمد اسلم ،ملک طارق،محمد عمران،محمد آصف اورنور احمدنے سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ پرچی جوا کروانے والے اور جیب تراشوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لیکر مانگا منڈی کے علاقہ سے پرچی جوئے اور جیب تراشوں کا خاتمہ کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں۔ 

مزید :

علاقائی -