تھر پارکر میں موت کے سائے برقرار ،مزید 4زندگیوں کے چراغ گل ، ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی

تھر پارکر میں موت کے سائے برقرار ،مزید 4زندگیوں کے چراغ گل ، ہلاکتوں کی تعداد ...

  

         تھرپارکر(خصوصی رپورٹ) تھرپارکر جہاں کبھی تھر کے باسیوں کی بولیاں گونجتی تھیں، آج سکوت مرگ طاری ہے۔ صحرا میں پھیلی بھوک نے چھاچھرو میں مزید چار زندگیاں نگل لیں۔ مٹھی ہسپتال میں بھی ایک بچہ زندگی سے منہ موڑ گیا۔ صحرائے تھر میں ایک طرف خشک سالی کا عذاب ہے تو دوسری جانب انتظامیہ کی نااہلی قیامت ڈھا رہی ہے۔ ناکارہ فلٹریشن پلانٹ منصوبہ حکومتی دعوو¿ں کا منہ چڑا رہا ہے۔ کنویں خشک ہونے سے بھی متاثرین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ جانیں بچانے کیلئے لوگ گھر بار چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں س±ست رفتاری کا شکار ہیں۔ متاثرہ افراد نے شکوہ کیا ہے کہ مٹھی انتظامیہ نے تین لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں ضائع کر دیں، ان سے کیا ا±مید رکھیں۔

مزید :

صفحہ اول -