لندن میں ایک سیاسی جماعت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،رحمان ملک

لندن میں ایک سیاسی جماعت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے لندن میں بلاول بھٹو کی تقریر روکنے کی کوشش اور نعرے بازی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے بھارت سے پیسے لے کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،ملزمان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔کراچی میں اپنی رہائش گا پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لندن گئے اور انہوں نے کشمیر کے لئے آواز اٹھائی تاہم ایک پارٹی کے لوگوں نے بھارت سے پیسے لے کر کشمیرکاز کو نقصان پہچانےکی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے کشمیرکاز کے ساتھ غداری کی ان کےخلاف مقدمے درج ہونے چاہییں اور وزیر اعظم اس معاملے کی تحقیقات کرائیں۔ اقوام متحدہ پوری دنیا کا ادارہ ہے۔ اگر سکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر کے لئے کیوں نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ مسئلہ کیا ہے اور ایک دوسرے کےساتھ کیسے چلنا ہے۔
رحمان ملک


مزید :

صفحہ اول -