رنگ محل ، 2 دکانوں اور گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

رنگ محل ، 2 دکانوں اور گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور( کرائم سیل)رنگ محل کے علاقے میں آتشزدگی ، 2دکانوں اور گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے اور ریسکیو 1122کی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ رنگ محل کے علاقے میں واقع موتی بازار میں ندیم نامی شخص نے دکانوں اور اس کے نیچے گودام میں ایک کروڑ کے جوتے سٹاک کر رکھے تھے ، گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس نے اوپر والے فلور پر واقع دو ددکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث گودام اور دکانوں میں موجود 42لاکھ روپے مالیت سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -