شمالی وزیرستان ،جیٹ طیاروں کی بمباری ، غیرملکیوں سمیت25دہشتگرد ہلاک ، 10زخمی،4ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان ،جیٹ طیاروں کی بمباری ، غیرملکیوں سمیت25دہشتگرد ہلاک ، ...

  

                         میران شاہ(اے این این) شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری،غیر ملکیوں سمیت25دہشتگرد ہلاک،10زخمی،4ٹھکانے تباہ،باجوڑ میں بم دھماکے میں 9اہلکار زخمی ہو گئے،خیبر ایجنسی میں پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کاآپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔پیر کو پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقوں مدا خیل، لتاکہ ،سنزالی اور تنرائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 4ٹھکانے تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 25دہشتگرد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے۔مارے جانے والوں میں 2ازبک باشندے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی دہشتگردوں میں دو ایسے دہشتگرد بھی شامل ہیں جن کے نام انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھے۔ دریں اثناءباجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9اہلکار زخمی ہو گئے ۔زخمی اہلکاروں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ادھرخیبرایجنسی میں پرائمری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

25دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -