فیصل ٹاؤ ن،اوبا ش نو جوان نے میٹرک کی 17سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا

فیصل ٹاؤ ن،اوبا ش نو جوان نے میٹرک کی 17سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا
فیصل ٹاؤ ن،اوبا ش نو جوان نے میٹرک کی 17سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا

  

لاہور(کرائم سیل)فیصل ٹاؤ ن کے علاقہ سے محلے کے اوبا ش نو جوان نے اپنے سا تھیوں کی مدد سے میٹرک کی 17سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا مغویہ کے والد کی درخواست پر پو لیس نے 2 خواتین سمیت 4 افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر تے ہو ئے کاروائی کا آ غا زکر دیا گیا تا ہم پو لیس ملزما ن کو گر فتار نہ کر سکی اور نہ ہی مغویہ کو با زیا ب کر سکی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ فیصل ٹا ؤن کے علاقہ یو سف آ با د کا لو نی ڈی بلاک کے رہا ئشی محنت کش واجد علی کی 17سا لہ بیٹی (کش)اسکول سے واپس گھر کی جا نب آ رہی تھی کہ گھر کہ قریب رہائش پذیر شیری نا می نو جوان نے اپنی سا تھی ریحا نہ،فر زا نہ وغیرہ کی مدد سے اسے زبر دستی موٹر سا ئیکلو ں پربٹھا کراغوا کرلیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پو لیس نے کارروائی کے بعد مغویہ کے والد واجد کی درخواست پر نا مزد اغوا کا مقدمہ درج کر تے ہو ئے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم پو لیس ملز ما ن کو گر فتار نہ کر سکی ہے اور نہ ہی مغویہ کو با زیا ب کر سکی ہے ۔ایس ایچ او فیصل ٹا ؤن طارق نے بتا یا کہ ملز مان کو جلد گر فتار کر لیا جا ئے گا ،ملز ما ن کی گر فتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -