معمولی تنازع پر با اثر افراد کا شہری پر تشدد،جان سے مار نے کی دھمکیاں

معمولی تنازع پر با اثر افراد کا شہری پر تشدد،جان سے مار نے کی دھمکیاں
معمولی تنازع پر با اثر افراد کا شہری پر تشدد،جان سے مار نے کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) ہربنس پورہ کے علاقہ میں معمولی تنازع پردو با اثر افراد کا شہری پر تشدد، جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ،مجمع اکٹھا ہونے پر موقع سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ کا رہائشی محمد رحمان گزشتہ روز گھر کی جانب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کینال روڈ پر اس کی موٹر سائیکل ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پر 2افراد سوار تھے۔حادثہ معمولی نوعیت کا تھالیکن دونوں افراد نے اس سے تلخ کلامی شروع کر دی اور ان میں سے ایک نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رحمان نے بتایا کہ اس کے مزاحمت کرنے پر دونوں افراد نے اسے دھکے دینے شروع کر دیے جس کی وجہ سے وہ فٹ پاتھ پر گر گیا جبکہ ملزمان اس کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ راہگیروں کا مجمع اکٹھا ہونے پر دونوں افراد اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آ غاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -