نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 52پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 52پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

  

                    اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا۔اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک کمپنی کے سوا ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو درخواست آتی ہے کہ وہ ہر مہینے میں جو بجلی پیدا کی جاتی ہے اس میں دیکھاجاتا ہے کہ بجلی کی کاروباری لاگت کتنی رہی ہے۔اس دفعہ ستمبر میں جو بجلی پیدا ہوئی، فیول لاگت مقرر کی گئی تھی اس سے 52 پیسے فی یونٹ زیادہ تھی ۔نیپرا نے ستمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہوگا، اضافے کااطلاق کراچی الیکٹرک کمپنی کے سوا ملک بھر کی تقسیم کار بجلی کمپینوں پر ہوگا

نیپرا

مزید :

صفحہ اول -