پنجاب کو منزالیہ گیس فیلڈ سے سپلائی آج بھی بحال نہ ہو سکی
لاہور( خبرنگار) پنجاب کو منزالیہ گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی گزشتہ روز بھی بحال نہ ہو سکی ہے جس کے باعث پنجاب بھر میں پاور سیکٹر ٹیکسٹائل اور صنعتوں سمیت سی این جی سیکٹر کواگلے 24 گھنٹوں کے لئے گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جی ایم سید جواد نسیم کے مطابق منزالیہ گیس فیلڈ میں اچانک فنی خرابی آنے کے باعث مذکورہ گیس فیلڈ سے گزشتہ 48 گھنٹوں سے گیس کی سپلائی معطل ہے اور مذکورہ گیس فیلڈ کی مرمت کی جا رہی ہے جس کے باعث گیس فیلڈ سے گیس کی سپلائی رکی ہوئی ہے، جس کی بناءپر پنجاب بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر، صنعتوں ، کارخانوں سمیت سی این جی سیکٹر کو مزید اگلے 24 گھنٹوں کے لئے گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ جی ایم کے مطابق منزالیہ فیلڈ میں فنی خرابی کے دور ہوتے ہیں گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ساھ ساتھ مذکوری گیس فیلڈ کی سالانی مرمت بھی کی جا رہی ہے ۔
گیس سپلائی