وی آئی پی کلچر کیخلاف درخواستوں میںحکومتی وکلاءکوپیش ہونے کا حکم

وی آئی پی کلچر کیخلاف درخواستوں میںحکومتی وکلاءکوپیش ہونے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ملک میں وی آئی پی کلچر کے خلاف درخواستوں میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلاءکو7نومبر کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل اس بنچ نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید اور لائرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے مگر اس کے باوجود وزیر اعظم، وزراءاعلیٰ ، گورنرز سمیت وزرا اور مشیر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کی مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، سماعت کے بعد فل بنچ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلاءکو7 نومبر کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

وکلاءپیش

مزید :

علاقائی -