نا اہلی کی درخواست پرجواب داخل کرانے کیلئے اسفن یار بھنڈارہ کو 3 ہفتوں کی مہلت

نا اہلی کی درخواست پرجواب داخل کرانے کیلئے اسفن یار بھنڈارہ کو 3 ہفتوں کی مہلت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اسفن یار بھنڈارہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست میں جواب داخل کرانے کیلئے انہیں 3 ہفتوں کی مہلت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان تحریک انقلاب کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ اسفن یار بھنڈارہ مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنے ہیں، ان کے خلاف نیب سندھ میں ریفرنسز زیر سماعت ہیں مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ان ریفرنسز کا ذکر نہیں کیا، بھنڈارہ کی طرف سے رانا محمد افضل ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر استدعا کہ انہیں جواب داخل کرنے کیلئے وقت دیا جائے ۔

مہلت

مزید :

علاقائی -