طاہر القادری کے خلاف40 مقدمات کی پیشرفت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر

طاہر القادری کے خلاف40 مقدمات کی پیشرفت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف 40مقدمات کا ریکارڈ اور ا ن مقدمات میں تفتیش کی پیشرفت طلب کرنے کیلئے نئی درخواست دائر کر دی گئی، نئی درخواست میں طاہر القادری کی گرفتار ی کی استدعا حذف کر دی گئی ۔ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہری امجد علی کی طرف سے طاہر القادری کی گرفتاری کیلئے دائر درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا جس کے بعد شہری نے درخواست میں سے طاہر القادری کی گرفتار کی استدعا حذف کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف پنجاب سمیت مختلف اضلاع میں 40مقدمات درج ہو چکے ہیں جن میں سے 11مقدمات دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں، طاہر القادری نے ابھی تک کسی بھی مقدمے میں ضمانت نہیں کرائی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی پولیس سے طاہر القادری کے خلاف درج چالیس مقدمات کا ریکارڈ اور ان میں مقدمات میں تفتیش کی پیشرفت سے متعلق رپورٹ طلب کی جائے۔

درخواست

مزید :

علاقائی -