دہشتگردی کیس ،علامہ رضا نقوی مزید ایک ماہ کیمپ جیل میںنظر بند

دہشتگردی کیس ،علامہ رضا نقوی مزید ایک ماہ کیمپ جیل میںنظر بند

  

لاہور(کرا ئم سےل )کیمپ جیل سے قیدی کورہائی ملنے کے باوجود ڈی سی او لاہور کی جانب سے ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے کیس میں بند مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ غلام رضا نقوی کے گزشتہ روز عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کئے جب روبکارجیل پہنچی تو جیل انتظامیہ نے انہیں رہا نہ کیا اوربتایا کہ ڈی سی او کی جانب سے ان کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں علامہ غلام رضا نقوی کے درجنوںرشتہ دار اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما جب ان کے استقبال کیلئے کیمپ جیل کے باہر پہنچے تو انہیں نظربندی کے بارے میں بتایاگیا جس پر وہاں پر موجود لوگوںنے جیل کے باہر سڑک پر دھرنا دیا، نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اس بارے میں کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہرام کا کہنا ہے کہ علامہ غلام رضا نقوی کی روبکار جیل انتظامیہ کوموصول ہوئی تاہم ڈی سی او لاہور نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر انکی نظربندی کے احکامات جاری کردئیے جس کی وجہ سے انہیں رہا نہیںکیاگیا۔

کیمپ جیل

مزید :

علاقائی -