برطانوی ہائی کمیشن کا لاہور پریس کلب کے تعاون سے چیوننگ سکالرشپ تعارفی پروگرام

برطانوی ہائی کمیشن کا لاہور پریس کلب کے تعاون سے چیوننگ سکالرشپ تعارفی ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندوں نے چیوننگ سکالر شپ پروگرام کے بارے میں لاہور پریس کلب کے ساتھ ایک تعارفی پروگرام میں حصہ لیا جس سے صحافی برادری سمیت پاکستان میں فیوچر لیڈرز کو سکیم کے بارے میں آگہی حاصل ہوئی۔برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم میں پریس اتاشی اورچیوننگ پاکستان کے سربراہ جوناتھن ولیمز اورنائب سربراہ شہلا قیوم شامل تھے۔ انہوں نے سکالر شپ کی تاریخ ،مقاصد اور فوائد پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ درخواست دہندگان WWW.CHEVENING.ORG/APPLYپر درخواستیں بھیج سکتے ہیں جن کے لئے آخری تاریخ پندرہ نومبر ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے تعلیمی سال 2015-16کے لئے سکالرشپ میں پاکستان کے لئے مخصوص سیٹیں تین گنا کر دی ہیں ، اس سے پاکستانی نوجوانوں کے لئے برطانیہ جانے اور ایسوسی ایشن آف کامن ویلتھ یونیورسٹیز کے ہاں جگہ پانے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔یہ ایک عالمی سکالر شپ پروگرام ہے جو غیرملکی طلباءکے برطانوی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتاہے۔

تعارفی پروگرام

مزید :

علاقائی -