سرگودھا گیس آفس میںدو درجن افراد کاحملہ، ملازمین پر تشدد،توڑ پھوڑ

سرگودھا گیس آفس میںدو درجن افراد کاحملہ، ملازمین پر تشدد،توڑ پھوڑ

  

لاہور،سرگودھا ( خبرنگار،بیورورپورٹ) سوئی گیس کمپنی کے واقع سرگودھا گیس آفس میں ڈاکٹر سمیت25 سے زائد افرادنے ہلہ بول دیا، سوئی گیس کے انچارج سمیت ملازمین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کے خلاف سوئی گیس ملازمین نے لاہور سمیت پنجاب ھر میں گیس دفاتر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر واقع بھٹی ہسپتال کے ذمہ 32 لاکھ 19 ہزار سے زائد رقم واجب الادا تھی ، جس کا سوئی گیس کمپنی نے بھٹی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کو گیس کنکشن منقطع کرنے کے لئے نوٹس بھجوا رکھا تھا۔گزشتہ روز سوئی گیس کی ٹیم گیس کنکشن کاٹنے گئی تو ہسپتال کے گارڈوں نے انہیں ڈرا دھمکا کر واپس بھجوا دیا۔ ابھی سوئی گیس کی ٹیم اپنے دفتر میں پہنچی ہی تھی کہ بھٹی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر ذوالفقار 25 سے زائد افراد کو ساتھ لے کر سوئی گیس کے دفتر میں گھس اور دفتر میں موجود ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ پر گیس حکام نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور اہل علاقہ نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ سوئی گیس ملازمین نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو لاہور سمیت پنجاب بھر میں سوئی گیس دفاتر میں ہڑتال کر دیں گے۔

سوئی ملازمین

مزید :

علاقائی -