ننکانہ صاحب، صدیق الفاروق کااچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ننکانہ صاحب، صدیق الفاروق کااچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

  

لاہور( وقائع نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے گزشتہ روز گورد وارہ جنم استھان میںجار ی ترقیاتی کام مقررہ مدت پر مکمل نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ و ہ تین دن کے اندر اندر تمام تعمیراتی کام مکمل کریں ورنہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔ با با گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے گورد وارہ جنم استھا ن میں جاری ترقیاتی کاموں اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیا،اور سکھو ں کے پوتر پانی امرت جل (پینے کے صاف پانی)سمیت نئے باتھ رومز کی تعمیر کے کام کی تاخیر پر سخت نوٹس لیااورذمہ داران کواحکاما ت جاری کیے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اب مقررہ مدت سے بھی قبل تمام کام مکمل کریں ،انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کی سُنت نبوی کے عین اصولوں کے مطابق مہمان نوازی اور انکی خاطر داری میں کوئی کمی باقی نہیں رہے گی ۔مقامی سکھ رہنماﺅں نے چیئر مین کی اس اچانک آمد پر انہیں خوب سراہا اورجاری تعمیراتی کام و ا نتظامات میں خصوصی دلچسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔چیئرمین بورڈ نے7:50 بجے صبح ننکانہ صاحب پہنچ کر بورڈ کے ضلعی آفس میں چھاپہ مارا تو اکثر ملازمین غیر حاضر پائے گئے جبکہ دیگر دیر سے دفتر پہنچے جس پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی جبکہ مزیدکہا کہ اگردوبارہ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور وقت کی پابندی نہ کی گئی تو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اچانک دورہ

مزید :

علاقائی -