وزارت مذہبی امور کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

وزارت مذہبی امور کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

  

لاہور(میاں اشفاق انجم سے) وزارت مذہبی امور اسلام آباد کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، وفاقی سیکرٹری کے بعد وزارت کے روح واں جے ایس حج شہزاد احمد نے بھی تبادلہ کروا لیا سابق سیکشن آفیسر ایچ جی او (HGO) ناصر خان ڈپٹی سیکرٹری بن کر وزارت مذہبی امور میں دوبارہ جائن کر لیا نئے وفاقی سیکرٹری مرزا عامر سہیل ایڈیشنل سیکرٹری خالد حنیف نے جائن کر لیا حافظ شیر علی کی دوبارہ جے ایس حج کی حیثیت سے واپسی کی افواہیں ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود کا بھی تبادلہ، جوائنٹ سیکرٹری حج شہزاد احمد نے وزارت داخلہ میں جائننگ دے دی وزارت مذہبی امور میں بڑے پیمانے میں ہونے والے تبادلوں کو وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور بیورو کریسی کے درمیان جاری عرصہ سے تناﺅ کا ڈراپ سین قرار دیا جا رہا ہے پرانے افسروں کے تبادلے کی وجہ سے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔وفاقی سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری بالکل نئے افراد ہیں ان کا کوئی تجربہ نہیں ہے حج پالیسی 2015ءکا پہاڑ ان کے سامنے ہے ۔ناصر خان کی بطور ڈپٹی سیکرٹری آمد کونیگ شکون قرار دیا گیا ہے۔شہزاد احمد کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے خود مطالبہ کرکے اپنا تبادلہ کروایا ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان سے ان کی انڈرسٹینڈنگ بتائی جاتی ہے۔وفاقی سیکرٹری سکندر اسماعیل کے تبادلے کے بعد شہزاد احمد کے جانے کو وزارت مذہبی امور کے لئے اچھا نہیں سمجھا جا رہا ، البتہ وفاقی وزیر کے حلقوں میں خوشی کے اظہار کی خبریں پائی جارہی ہیں کہا جاتا ہے کہ وفاقی سیکرٹری جے ایس حج وفاقی وزیر کے سیاسی کاموں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے تھے۔وزارت نے تبادلوں کو معمول کی کارروائی قرار دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -