لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ اسلام آباد،کوئٹہ،رحیم یار خان ملتان کے حجاج واپس پہنچ گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ، اسلام آباد،کوئٹہ،رحیم یار خان اورملتان سے پوسٹ سرکاری حج آپریشن مکمل کر لیا گیا،پشاورمیں آخری فلائٹ 10نومبر کو آئے گی،ملک بھر میں 10نومبر کو پرائیویٹ حج سکیم کا آپریشن بھی مکمل کر لیا جائے گا،اس سال پاکستان سے ایک لاکھ57ہزار افراد نے فریضہ حج ادا کیا،87ہزار پرائیویٹ اور بقایا نے سرکاری حج سکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کی تھی، سرکاری سکیم کا حج آپریشن پی آئی اے،شاہین ائیر لائنز،سعودی ائیر لائنز نے مکمل کیا ہے۔