فراڈ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج کا بھائی گرفتار

فراڈ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج کا بھائی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) نیب پنجاب نے کروڑوں کے فراڈ میں سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج کے چھو ٹے بھائی یوسف منج اور گوجرانوالہ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر مصطفٰے چیمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب پنجاب کے ڈائریکٹر عتیق الرحمن خان کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی منور منج کے چھوٹے بھائی یوسف منج نے سابق پولیس انسپکٹر شریف بھٹی کے ساتھ ملکر ایک سٹیل مل بنائی جس میں مختلف شہریوں سے لاکھوں روپے کی انویسٹمنٹ کروائی اور بعد میں رقم ہڑپ کر لی، جس پر یوسف منج کے خلاف الزام ثابت ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اسی طرح سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ مصطفٰے چیمہ کے خلاف لاکھوں روپے کے فراڈ کے الزام میں ایک ریفرنس درج ہے جس میں ملزم مصطفٰے چیمہ اشتہاری تھا جسے گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار


مزید :

علاقائی -