محکمہ صحت پنجاب میں تقرریاں اور تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

محکمہ صحت پنجاب میں تقرریاں اور تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

  

لاہور( خبرنگار) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے سرگنگا رام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ کا تبادلہ کر کے انہیں ایم ایس سروسز ہسپتال تعینات کر دیا ہے جبکہ ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر وقار نبی باجوہ کا تبادلہ کر کے انہیں سرگنگا رام ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا ہے- اسی طرح ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عبدالر¶ف کا تبالہ کر کے انہیں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال فیصل آباد جبکہ ایم ایس فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ضیاءاللہ کو جناح ہسپتال لاہور کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے - محکمہ صحت نے تقرری کے منتظر ڈاکٹر شیر علی خان کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایم ایس تعینات کر دیا ہے - علاوہ ازیں تقرری کے منتظر ڈاکٹر اعجاز حیدر کو ای ڈی او ہیلتھ گجرات جبکہ ڈاکٹر احمد حسن ملک کو ای ڈی او ہیلتھ لیہ تعینات کر دیا ہے - ان کے پیشرو ڈاکٹر سخاوت علی کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -مزید برآں ڈاکٹر سعید اللہ ای ڈی او ہیلتھ اوکاڑہ کو تبدیل کر کے انہیں ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے اور ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کو ای ڈی او ہیلتھ اوکاڑہ تعینات کردیاہے - اسی طرح تقرری کے منتظر ڈاکٹر خالد نعیم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے -اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے -

 محکمہ صحت پنجاب

مزید :

علاقائی -