راولپنڈی بیوی نے شوہر اور 2 بچوں کو زہر دے کر خود بھی پھانسی لے لی

راولپنڈی بیوی نے شوہر اور 2 بچوں کو زہر دے کر خود بھی پھانسی لے لی

  

                          راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری میں خاتون نے اپنے 2 بچوں اورشوہرکو زہردے کرخود کشی کرلی۔پیر کوریسکیوذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اسکیم تھری کے بلاک سی کے اہل علاقہ کی اطلاع پر مکان سے میاں بیوی اور ان کے 2 بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ گھریلو تنازع سے تنگ آکر بیوی نے پہلے اپنے شوہر اور بچوں کو زہر دیا اس کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق شاہد عباس نے شاہدہ بی بی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے وہ تیسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ گزشتہ روز شاہد عباس نے شاہدہ بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر اس نے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ خود بھی اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔اتوار اور پیر کی درمیانی رات شاہدہ نے پہلے اپنے شوہر شاہد عباس ، 6 سالہ بچے عادل اور 6 ماہ کی علیشاہ کو زہر دیا اور اس کے بعد تار کی مدد سے ان کا گلہ گھونٹ دیا۔ تینوں افراد کے قتل کے بعد شاہدہ بی بی نے شاہد کے بہنوئی کو فون کرکے اپنے اقدام سے آگاہ کیا اور پھر خود بھی پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس نے کہا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ۔

شوہر بچے قتل

مزید :

علاقائی -