قندوزشہر میں طالبان کا عدالت پر حملہ 7 افراد ہلاک، 10 زخمی

قندوزشہر میں طالبان کا عدالت پر حملہ 7 افراد ہلاک، 10 زخمی

  

                  کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہر قندوز میں طالبان شدت پسندوں نے ایک عدالت پر حملہ کیا ہے جس میں پولیس کی طرف سے کم از کم سات افراد کی ہلاکت اور دس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل چار دہشت گردوں نے مقامی عدالت پر حملہ کیا جن میں سے ایک نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی کو عدالت کے دروازے سے ٹکرایا جبکہ باقی تینوں دہشت گردوں نے عدالتی احاطے میں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 وکیل اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر وکلاءہی شامل ہیں۔ واضح رہے قندوز کو قدرے پر امن شہر سمجھا جاتا ہے تاہم امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاکے دوران طالبان کا کئی صوبوں میں اثرورسوخ بڑھتا جا رہاے اور موجودہ حملہ بھی اسی بات کی تصدیق کرتا ہے

طالبان حملہ

مزید :

علاقائی -