طلبہ دنیا میں باعزت بقاءکے حصول کےلئے تخلیق علم کو اپنا مقصد بنائیں، مجاہد کامران

طلبہ دنیا میں باعزت بقاءکے حصول کےلئے تخلیق علم کو اپنا مقصد بنائیں، مجاہد ...

  

لاہور ( خبرنگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ طلباءو طالبات دنیا میں باعزت بقاءکے حصول کے لئے تخلیق علم کو اپنا مقصد بنائیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسائل کا سامنا نئے علم کی تخلیق میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہی کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ ہیلی کالج آف کامرس نیوکیمپس میں بی کام آنرز، ایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام اور ڈیڑھ سالہ پروگرام) اور ایم فل کے پروگرام میں نئے داخل ہونے والے طلباءو طالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پرنسپل ہیلے کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، سینئر فیکلٹی ممبران، نئے آنے والے طلباءو طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ کامرس کا مضمون بہت اہم ہے کیونکہ یہ پیسے سے متعلق ہے اور دنیا میں جاری فساد کے پیچھے دولت اور طاقت کا کھیل ہے انہوں نے کہا کہ سود کے نظام کی وجہ سے دنیا کی دولت سمٹ کر چند ہاتھوں میں آچکی ہے جبکہ اسلام اور عیسائیت میں سود کی سخت ممانعت ہے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے کالج کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب کالج میں پہلی مرتبہ پی ایچ ڈی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے تقریب میں طلباءو طالبات نے کلام اقبال اور خاکے پیش کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -