جی سی یومیںتین روزہ کتاب میلے کا کامیاب آغاز

جی سی یومیںتین روزہ کتاب میلے کا کامیاب آغاز

  

لاہور ( خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز تین روزہ کتاب میلے کا کامیاب آغاز ہو گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کتاب میلے کا افتتاح کیا،جبکہ نامور ادیب انتظار حسین،پروفیسر محمد زکریا خواجہ اور کینیڈین فارنسک ماہرپروفیسر ڈاکٹر ہرپال ایس بُھٹربھی موجود تھے۔کتاب میلے میں 45سے زائد قومی اور بین الاقوامی پبلشرز نے اپنے سٹال قائم کئے ہیں،جہاں طلباءکوڈھائی لاکھ سے زائد کتب پر 50فیصد تک رعائیت فراہم کی جارہی ہیں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ میلے کے انعقاد کا مقصد طلباءمیں بک ریڈنگ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے تمام پبلشرز کوذاتی طور پر درخواست کی کہ وہ طلباءکو زیادہ سے زیادہ رعائیت فراہم کریں۔ انہوں نے جی سی یو تعلیمی شعبہ جات کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ مضامین پر جدید کتب خرید کر طلباءکو فراہم کریں۔چیف لائبریرین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ کتب میلے کے پہلے روز5ہزار سے زائد کتب فروخت ہوئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پبلشرز کا کہنا تھا کہ سب زیادہ کتب سی ایس ایس کی تیاری کرنے والے طلباءنے خریدی،وکتاب میلے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے اپنی ذاتی لائبریری کے لئے کتب خریدیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -