اسلامی تحریک طلباءپاکستان کے عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کے تحت پروگرامزجاری
لاہور( خبرنگار) اسلامی تحریک طلباءپاکستان کے عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کے تحت پروگرامزجاری وساری ہیں پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن نے اسلامی تحریک طلباءکی فاروقؓو حسین ؓ مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر ایسو سی ایشن ملک خالد محمود نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو خصوصی طور پر کہا ہے کہ اپنے اداروں میں سیدنا فاروق اعظم ؓ اور امام حسین ؓ کے عنوان پریکم سے دس محرم تک روزانہ اسمبلی میں بیانات کا اہتمام کرےں علاوہ ازیں چیئرمین اسلامی تحریک طلباءپاکستان غلام عباس صدیقی نے ناصر باغ لاہور میں مراد مصطفی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمرفاروق ؓ کے نظام خلافت کوپاکستان میں قائم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے امام ادروں کے طلباءنظام تبدیل کرنے کےلئے اسلامی تحریک طلباءکے پلٹ فارم پر آجائیں حضرت عمر ؓ کے مثالی طرز حکومت کی ملک کو اشد ضرورت ہے سیمینار سے بشارت بھٹی،شوکت خان،حکیم امجد ودیگر نے بھی خطاب کیا ،مختلف تعلیمی اداروں میں ابوبکر،محمد عدنان،پروفیسر اظہرفاروق،پروفیسر عطاءالمصطفیٰ،مولانا عبدالوحید فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ ؓامن کے پیامبر تھے سیدنا امام حسین ؓ اور شہدائے کربلاؓ صبر وتحمل، تسلیم ورضا کا پیکر تھے۔ انکی حیات مبارکہ مسلمانوں کےلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔